پاکستان
29 ستمبر ، 2012

قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا کیلئے امریکی اعلیٰ ترین لیڈر شپ ایوارڈ

قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا کیلئے امریکی اعلیٰ ترین لیڈر شپ ایوارڈ

نیویارک… امریکہ کے معروف اور نمایاں ترین تھنک ٹینک کی طرف سے قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو 2012ء کا لیڈر شپ ایوارڈ دیا گیا۔ امریکہ کے ایسٹ ویسٹ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ بورڈ چیئرمین راس پیروٹ نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا ایوارڈ دیا جو کہ اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی بیٹی شیزہ مرزا اور قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر دونیا عزیز نے فہمیدہ مرزا کی طرف سے وصول کیا۔ یہ ایوارڈ پاکستان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور افغان پارلیمنٹ کی رکن اور انسانی حقوق کی علمبردار شنکئی کاروخیل کو ان کی متاثر کن کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا۔

مزید خبریں :