پاکستان
13 فروری ، 2012

وزیراعظم گیلانی آج سپریم کورٹ میں پیش ہونگے، فرد جرم عائد ہوگی

وزیراعظم گیلانی آج سپریم کورٹ میں پیش ہونگے، فرد جرم عائد ہوگی

اسلام آباد … سپریم کورٹ کے جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 7رکنی لارجربنچ آج این آراو عملدرآمد کیس میں سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کیخلاف توہین عدالت کی فردجرم عائد کریگا،سماعت کے دوران وزیراعظم یوسف رضاگیلانی ذاتی طور عدالت میں پیش ہو کر اپنی صفائی پیش کرینگے۔ وزیراعظم کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔احاطہ عدالت میں خصوصی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ آنے والوں کی مکمل اسکریننگ بھی کی جائیگی۔ سپریم کورٹ انتظامیہ نے وزیراعظم کے ساتھ آنے والوں کیلئے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو 50کارڈز جاری کر دیئے۔قبل ازیں پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے چیف جسٹس سے اپیل کی تھی کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزیراعظم کی گاڑی کوسپریم کورٹ کے اندر لانے کی اجازت دی جائے ، ان کا کہنا تھا کہ گاڑی لانے کی اجازت دینے سے انکار کے باعث وزیراعظم کی سیکیورٹی پر تشویش ہے، قمر زمان کائرہ نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے اپیل کی تھی کہ وہ ذاتی طور پر مداخلت کریں،رات گئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کی گاڑی کو داخلے کی اجازت دے دی گئی ۔

مزید خبریں :