پاکستان

وزیراعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم نے 4 بڑے مطالبات رکھ دیے

وزیر اعظم عمران خان سے  اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے ملاقات میں  4 بڑے مطالبات کردیے۔

وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد نے آج وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں سینئر وفاقی وزراء بھی شریک تھے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ایم کیو ایم نے چار بڑے مطالبات رکھے جن میں  ملک میں دوبارہ مردم شماری کرانے، حیدرآباد یونی ورسٹی کی تعمیر جلد مکمل کرنے، لاپتا افراد اور ایم کیو ایم کے بند دفاتر کا معاملہ حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایم کیو ایم نے  سندھ میں شہری آبادی کی ترقی کے لیے اقدامات کرنے کے مطالبات بھی پیش کیے ۔

 اس موقع  پر وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات تسلیم کریں گے اور اتحادیوں سے کیے گئے وعدے پورے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اسد عمر کو معاملات دیکھنے کی ہدایت کردی۔

مزید خبریں :