پاکستان

وزیراعظم کی پنجاب اور کے پی میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی ہدایت

مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے مسائل جلد حل ہوں گے،وزیر اعظم،فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا( کے پی)  میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں  آج حکومتی رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے پنجاب اور کے پی میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک نےکہا کہ موجودہ ماحول میں بلدیاتی انتخاب نہ کروائے جائیں، جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ بلدیاتی حکومتیں عوام کی ضرورت ہیں ہر صورت انتخابات کروائے جائیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے مسائل جلد حل ہوں گے۔

مزید خبریں :