ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

10گرام سونے کی قدر 171روپے اضافے سے91 ہزار 392 روپے ہے،فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 6 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ 

10گرام سونے کی قدر 171روپے اضافے سے91 ہزار 392 روپے ہے۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق 7 ڈالر اضافے سے عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 735 ڈالر ہے۔