01 مئی ، 2024
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا جنون نوجوانوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے اور اسی جنون کی خاطر جان کو خطرے میں ڈالتی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے۔
بھارتی شہر نوئیڈا سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے آن لائن صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام ریلز کا جنون نوئیڈا کے ایک پارک میں چار لڑکیوں کے درمیان تصادم کی وجہ بنا، ویڈیو میں لڑکیوں کو ایک دوسرے کو بے رحمانہ طریقے مارتے پیٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹیج میں دو گروپ میں تقسیم چار لڑکیوں کو ایک دوسرے کے بال کھینچتے اور ایک دوسرے کو تھپڑلگاتے دیکھا گیا جب کہ حیران کن طور پر لڑکیوں کے جھگڑے کے موقع پر موجود دو پولیس اہلکار بھی خاموش تماشائی بن کر دیکھتے رہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ لڑکیوں میں جھگڑے کی مکمل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔