13 فروری ، 2012
اسلام آباد… عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ گیلانی ہمارا وزیراعظم ہے اور میں وزیراعظم گیلانی کے ساتھ ہوں۔سپریم کورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بھائیوں کی طرح مشورہ دیئے ہیں، وہ پبلک کو بتانے کیلئے نہیں، اور ویسے بھی دوست کودیا گیا مشورہ میڈیا میں نہیں بتایا جاسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتحاد میں ہوں اور رہوں گا، ہم اگرمگرپر سیاست پر نہیں کرتے۔