23 مارچ ، 2021
وفاقی کابینہ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے ساڑھے 3 ماہ کی تاخیر کے بعد کمیشن رپورٹ پر جزوی عملدرآمد کی منظوری دی ہے۔ رپورٹ میں انکوائری کمیشن نے سیکرٹری پیٹرولیم سمیت کئی افسران پر ذمہ داری عائد کی۔
وفاقی کابینہ نے مطلوبہ قوانین اور قواعدوضوابط میں ترامیم کی بھی ہدایت کردی ہے جس کے بعد ان ہی ہدایات کی روشنی میں اوگرا کے قانون پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں پیٹرول بحران کے باعث قومی خزانے کو 25 ارب روپے سے زائد نقصان پہنچا تھا۔