13 فروری ، 2012
اسلام آباد… وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں سوئز حکام کو خط لکھنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پارٹی کا فیصلہ عدالتی اور آئینی فیصلے سے بالاتر ہے، اس پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی آئین سے بالا تر نہیں اور ہمارے سامنے سب سے مقدس 1973کا آئین ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیلانی منتخب وزیراعظم ہیں۔