پاکستان
13 فروری ، 2012

توہین عدالت کیس،وزیر اعظم گیلانی سپریم کورٹ پہنچ گئے

توہین عدالت کیس،وزیر اعظم گیلانی سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد وزیر اعظم گیلانی سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں جہاں جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 7رکنی لارجربنچ آج این آراو عملدرآمد کیس میں سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر ان کیخلاف توہین عدالت کی فردجرم عائد کریگا،سماعت کے دوران وزیراعظم یوسف رضاگیلانی ذاتی طور عدالت میں اپنی صفائی پیش کرینگے۔ وزیراعظم کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، عدالت میں خصوصی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ آنے والوں کی مکمل اسکریننگ بھی کی جارہی ہے۔ وزیراعظم خود گاڑی چلا کر سپریم کورٹ پہنچے جبکہ ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر انکے وکیل اعتزاز احسن موجود تھے۔ انکی سپریم کورٹ آمد پر پارٹی رہنماوٴں اور وزراء نے ان کا استقبال کیا۔

مزید خبریں :