کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح، کرایہ کتنا ہوگا ؟

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نےکراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا۔

وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کرتے ہوئےکہاکہ  یہ مکمل طور پر ایک الیکٹرک بس ہے، ہر مہینے حکومت کی جانب سے بسوں کا اضافہ کریں گے۔

اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ  سندھ حکومت جلد 250 بسوں کی ٹینڈرنگ کرنے جارہی ہے، الیکٹرک بس کا کرایہ 4 روپے فی کلو میٹر ہوگا۔

صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ ابتدا میں الیکٹرک بس ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلے گی۔

ان کامزید کہنا تھا کہ 2017 سے جتنا کام ہونا چاہیے تھا اتنا کام نہیں ہوا ہے۔

مزید خبریں :