پاکستان

وزیراعظم کا انتخابی اصلاحات کیلیے پارلیمانی کمیٹی بنانےکا فیصلہ

وزیراعظم عمران  خان نے انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانےکا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات پر آئینی ماہرین سے مشاورت  بھی شروع کردی ہے، اس حوالے سے وزیر اعظم نے بیرسٹر علی ظفر سے ملاقات بھی کی۔

وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ انتخابی اصلاحات پر جنگی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے، حالیہ سینیٹ انتخابات سے بہت کچھ سیکھا ہے، انتخابات میں بد عنوانی اور پیسہ کے استعمال کو روکیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ سینیٹ میں زیر التواء قانون سازی جلد از جلد مکمل کی جائے۔

وزیر اعظم نے بیرسٹر علی ظفر کو سینیٹ میں دیگر جماعتوں سے رابطے کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

مزید خبریں :