پاکستان
Time 09 اپریل ، 2021

پاکستان کو جی ٹوئنٹی ممالک سے قرض میں بڑا ریلیف مل گیا

فائل فوٹو

جی ٹوئنٹی ممالک نے کم آمدن والے ممالک کے قرضے مؤخر کردیے جس سے  پاکستان کو جی ٹوئنٹی ممالک سے 80 سے 90 کروڑ ڈالرز کا ریلیف مل گیا۔ 

جی ٹوئنٹی ملکوں کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی کئی معیشتوں کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے، کورونا سے نمٹنے کے لیے کم آمدن والے ممالک کے قرضے 6 ماہ کے لیے مؤخر کردیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ متعدد ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی شروع ہوچکی ہے،کورونا کے بعد معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے، جی ٹوئنٹی ممالک معیشت کی مکمل بحالی میں معاونت فراہم کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قرضے جولائی سے دسمبر 2021  تک مؤخر کردیے جائیں گے ۔