کھیل
13 فروری ، 2012

مائیکل کلارک ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار، سری لنکا کیخلاف میچ سے باہر

مائیکل کلارک ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار، سری لنکا کیخلاف میچ سے باہر

ایڈیلیڈ…آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث سہ فریقی سیریز میں جمعہ کو سڈنی میں سری لنکا کے خلاف ہونیوالے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔2011 میں کپتان بننے کے بعدپہلی مرتبہ ہوگاکہ مائیکل کلارک کے کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔اُنہیں اتوار کو ایڈیلیڈ میں بھارت کے خلاف ایک روزہ میچ میں فیلڈنگ کے دوران تکلیف لاحق ہوئی تھی، میچ کے بعدطبی معائنے اور اسکین میں گریڈ ون ہیم اسٹرنگ انجری کی تصدیق ہوئی ، انجری کے باعث وہ سہ فریقی سیریز میں اگلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں، تاہم مائیکل کلارک نے اِ س امید کااظہار کیا ہے وہ اُس سے اگلا میچ کھیل سکیں گے جو اتوار کو برسبین میں بھارت کے خلاف کھیلا جائے۔مائیکل کلارک کے عدم موجودگی کے باعث سلیکٹرز کو ٹیم کاقائم مقام کپتان بنانے میں مشکلات کاسامنا ہے کیونکہ ایک طرف تو نائب کپتان شین واٹسن اپنی ٹانگ کی انجری سے بہت آہستہ صحتیاب ہورہے تو دوسری طرف بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں نائب کپتانی کرنے والے بریڈ ہیڈن کو بھی آرام کی غرض سے باہر رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :