13 فروری ، 2012
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی میں ناظم آباد میں واقع کھجی گراوٴنڈ سے دو افراد کی بوری بند لاشیں تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونو ں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔لاشیں ایدھی فاوٴنڈیشن کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں افراد کو اغوا کے بعدقتل کیا گیا ہے۔1990کی دہائی میں ناظم آباد کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں واقع یہ کھجی گراوٴنڈدہشت گردی کے ایک بڑے مرکز کے طور پر بدنام ہوا تھا۔جس پر اس وقت کے وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر نے آپریشن کرکے اسے دہشت گردوں سے آزاد کرایا تھا،یہاں پر کئی میچز بھی کرائے گئے اور اُسی وقت سے گراوٴنڈ میں رضویہ سوسائٹی تھانہ قائم کیاگیا تھا، اس گراوٴنڈ سے گزشتہ روز بھی ایک شخص کی لاش ملی تھی۔