پاکستان
Time 16 اپریل ، 2021

پنجاب میں نویں سے بارہویں جماعت کیلئے تعلیمی ادارے پیر سے کھل جائيں گے

پنجاب میں کورونا کی زیادہ شرح والے علاقوں میں نویں تا بارہویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے پیر سے کھل جائيں گے۔

صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق طلبہ کو دو دن پیر اور جمعرات کو اپنے تعلیمی اداروں میں جانا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ان دو دنوں میں طالب علموں کی 50 فیصد حاضری ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ صوبے کے 13 اضلاع میں پہلی تا آٹھویں جماعت اسکول عید الفطر تک بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم کے مطابق 13 اضلاع میں راولپنڈی، لاہور، گجرات، گوجرانوالا، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یارخان، ڈی جی خان اور شیخوپورہ  شامل ہیں۔

مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں نویں سے بارہویں جماعت تک امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ او لیول اور اے لیول کے امتحانات بھی شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق حتمی منظوری نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے لی جائے گی۔

مزید خبریں :