04 اکتوبر ، 2012
کراچی… وزیر اعظم جمعہ کو خود سپریم کورٹ میں پیش ہونگے اور خط لکھنے کے حوالے سے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کرینگے،ذرائع کے مطابق ایون صدر میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ، وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اور معروف قانون دان وسیم سجاد نے ملاقاتیں بھی کیں جس میں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سوئز حکام کو خط لکھنے کے حوالے سے صلاح مشورے کئے گئے ۔