ٹیکنو موبائل Spark 7 Pro کی پاکستانی مارکیٹ میں شاندار انڑی، اسٹاک آؤٹ سیل ریکارڈ قائم

پاکستان میں موبائل یوزرز کی کئی قسموں میں سے گیمنگ یوزرز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

 صارفین بہتر سے بہتر گیمنگ اسمارٹ فون کی تلاش میں ہیں۔ صارفین کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے موبائل کمپنیاں جدید سے جدید اسمارٹ فون متعارف کرانے کی ریس میں ہیں۔

حال ہی میں نامور موبائل برانڈ ’ٹیکنو موبائل‘ کی جانب سے ایک مِڈ رینج گیمنگ فون Spark 7 Pro متعارف کرایا گیا ہے۔ ٹیکنو موبائل کی جانب سے Spark 7 Pro کو ایک ای کامرس ویب سائٹ Saamaan.pk پر لائیو سیل میں لانچ کیا گیا۔

نہ صرف صارفین کی جانب سے اس اسمارٹ فون کے فیچرز اور قیمت کو سراہا گیا بلکہ یہ سیل Saamaan.pk کی سب سے کامیاب سیل بھی رہی،جس میں اسٹاک آؤٹ سیل کا ریکارڈ قائم ہوا اور سیل کے پہلے ہی گھنٹے میں 5132 یونٹ سیل ہوئے۔

محض 21,999/- روپے کی قیمت میں دستیا ب یہ اسمارٹ فون ٹیکنو کی اسپارک سیریز کا جدید ترین اسمارٹ فون ہے جو کہ MediaTek Helio G80 کے شاندار گیمنگ پروسیسر سے لیس ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 5000mAh کی بڑی بیڑی اور 6.6 انچ کی ڈاٹ ان ڈسپلے بھی اس اسمارٹ فون کی خصوصیات میں شامل ہیں۔

اس اسمارٹ فون سے نہ صرف صارفین حیرت ا نگیز گیمنگ تجربے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں بلکہ ساتھ ہی 48MP  کے بیک کیمرہ کے ساتھ شاندار فوٹو گرافی فیچرز بھی میسر ہیں۔

صارفین کیلئے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ اس سیل پر Spark 7Pro خریدنے پر 1000 روپے کے ڈسکاؤنٹ کے ساتھ ٹیکنو موبائل کی جانب سے فری ٹیکنو ہیڈ فونز دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔  یہ سیل 3مئی سے7مئی تک جاری رہے گی۔

تاہم اس سیل کے بعد یہ اسمارٹ فون ریٹیل مارکیٹ میں بھی ڈسکاؤنٹ پرائس میں دستیاب ہوگا۔ریٹیل مارکیٹ سے اس اسمارٹ فون کی خریداری پر ایک مسٹری باکس ملے گا ،جس کے زریعے صارفین 1000 LEDs کی شاندار قرعہ اندازی میں شامل ہو کہ LED جیتنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔