کورونا کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن، کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں دوسرے روز بھی لاک ڈاؤن رہا جبکہ سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کا پہلا روز ہے۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث سندھ بھر میں آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ العمل ہے۔

کراچی سمیت صوبے بھر میں چھوٹے بڑے تمام شاپنگ سینٹر مکمل طور پر بند  جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

ٹیکسی اور رکشوں میں بھی میں ایس او پیز کے مطابق سفر کرنے کی اجازت ہے۔

پرائیوٹ گاڑیوں میں بھی فاصلے سے بیٹھنے اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ شہر کی سڑکوں پر بھی ٹریفک انتہائی کم ہے۔

حکومت کی جانب سے پھل، سبزی، گوشت اور کریانہ کی دکانوں کو شام سات بجے تک جبکہ میڈیکل اسٹورز کو 24 گھنٹے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہے، بیکری اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی۔

ملک کے دیگر شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کا دوسرا روز ہے اور ملک بھر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

دوسری جانب ایکسپو سینٹر کراچی میں کورونا ویکسین لگوانےکیلئے شہریوں کی آمد جاری ہے۔ صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ 16مئی سے سب لوگوں کیلئے کوروناویکسین دستیاب ہوگی۔

مزید خبریں :