05 اکتوبر ، 2012
واشنگٹن …عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )نے خبردارکیاہے کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے زوال کا شکارہے،حکومت مالی خسارے کو پورا کرنے کے لئے نوٹ چھاپ رہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی دہرے ہندسے میں داخل ہوسکتی ہے،اپنی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہاہے کہ پاکستان کے مرکزی بینک کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں جبکہ غیرملکی سرمایہ میں کمی آرہی ہے،رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ 2012-13میں پاکستان کی جی ڈی پی میں ترقی کی شرح تین سے ساڑھے تین فیصدرہنے کی توقع ہے جس میں اضافے کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف نے کہاہے کہ اسلام آبادکو چاہئے کہ توانائی بحران پرقابو پانے کے لئے سبسڈیزمیں کمی لائے جبکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کے لئے اپنی پیداواربڑھائے۔