Time 06 فروری ، 2025
جرائم

بورے والا میں (ن) لیگی رہنما رانا طارق کے گھر پر حملہ، بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش

بورے والا میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا طارق کے گھر پر ملزمان نے حملہ کردیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق لیگی رہنما رانا طارق کے گھر گزشتہ روز ملزمان نے حملہ کیا اور ان کے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق مزاحمت کرنے پر حملہ آور فرار ہوگئے جب کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ 

مزید خبریں :