18 مئی ، 2021
کراچی: سول ایوی ایشن نے ڈومیسٹک پروازوں کے ٹکٹس پر 600 روپے فیس عائد کردی۔
ائیرلائنز ذرائع کے مطابق مسافروں سے ٹکٹ کی بکنگ کے وقت سی اے اے کی 600 روپے فیس وصول ہوگی جس میں 100 روپے سکیورٹی اور 500 روپے امبارکیشن فیس ٹکٹ کے ذریعے ائیرلائن سے وصول کیے جائیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ ائیرلائنز ٹکٹ پر چارجز وصول کرکے سول ایوی ایشن کو جمع کرائیں گے اور سول ایوی ایشن نے تمام ائیرلائنز کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔