14 فروری ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر وزیر اعظم استعفیٰ دیں گے نہ سیاسی عدم استحکام کی کوششیں کامیاب ہونے دی جائیں گی۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آئین کی بالادستی، عدلیہ کے وقار اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کے لئے ایک بار پھر عدالت میں پیش ہوئے، آئین میں اراکین پارلیمنٹ کے انتخاب اور ہٹنے کا طریقہ کار موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے وزیر اعظم کے بارے میں میڈیا پر محض قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وہ لیڈر آف دی ہاوٴس کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔