جسم فروشی میں ملوث 2 بالی وڈ اداکارائیں رنگے ہاتھوں گرفتار

اداکاراؤں نے کورونا کے باعث کام نہ ہونے پر جسم فروشی کا پیشہ اختیار کیا، پولیس — فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے کی پولیس نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث بالی وڈ کی 2 اداکاراؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی سے ملحقہ شہر تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں جسم فروشی میں ملوث دو خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں خواتین بالی وڈ کی فلموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ ان میں سے ایک بھارت کی جنوبی فلم انڈسٹری میں بھی کام کرچکی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکاراؤں نے کورونا کے باعث کام نہ ہونے پر جسم فروشی کا پیشہ اختیار کیا۔ 

پولیس کے مطابق اداکاراؤں کو جسم فروشی کے بدلے بھاری معاوضے کی پیشکش پر لایا گیا تھا جبکہ پانچوں افراد  کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :