07 اکتوبر ، 2012
لاہور…قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ وہ کپتان کی حیثیت سے شکست کی ذمے داری قبول کرتے ہیں۔ کپتان محمدحفیظ نے سماجی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جلد حقیقت کا سب کو پتاچل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق سے متعلق سوال مت کریں، یہ تمام چیزیں ڈریسنگ روم میں طے ہوچکی ہیں،کسی کھلاڑی کے باہر ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کپتان کی حیثیت سے شکست کی ذمے داری قبول کرتے ہیں۔