کھیل
07 اکتوبر ، 2012

ٹی 20کپ فائنل میں شکست:جے وردھنے سری لنکا کی قیادت سے دستبردار

 ٹی 20کپ فائنل میں شکست:جے وردھنے سری لنکا کی قیادت سے دستبردار

کولمبو…سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیلا جے وردھنے نے سری لنکن ٹی 20ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے،انھوں نے یہ اعلان اپنی ٹیم کی عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں شکست کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کے موقع پر کیا ۔انھوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے بڑی محنت سے فائنل تک رسائی حاصل کی لیکن وہ فائنل میں کامیابی حاصل نہ کرسکے اس پر افسردہ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ایک روزہ بین الاقوامی میچز کے عالمی کپ میں بھی فائنل میں بھارت سے شکست کے بعد اسکے وقت کے کپتان کمار سنگا کارا نے قیادت چھوڑدی تھی۔

مزید خبریں :