عمران خان ملک میں صدارتی نظام مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی انتخابی ترامیم کو آئین اور الیکشن کمشن پرسنگین حملہ قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں مریم کا کہنا تھاکہ عمران خان وفاقی پارلیمانی نظام جمہوریت ختم کرکے ملک میں صدارتی نظام مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ ترامیم قائد اعظم کی سیاسی ونظریاتی فکر، سپریم کورٹ کے فیصلوں، آئین کے بنیادی ڈھانچے اور تصورکے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم چاہتا ہیں کہ 22 کروڑ عوام ووٹ نہ ڈالیں بلکہ مخصوص افراد کا ’الیکٹورل کالج‘ سیاہ وسفید کا مالک بن جائے، وہ الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات چھین کرپاکستان کو ’بنانا ری پبلک‘ بنانا چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ یہ قانون نہیں بلکہ انتخابی دھاندلی کا قومی منصوبہ ہے، آرٹی ایس کی پیداوار حکومت عوامی ووٹ سے جان چھڑانا چاہتی ہے، ان ترامیم کے بعد حکومت خود الیکشن کمشن بن کرالیکشن کرائے گی، وہی جیتے گا جسے حکومت چاہے گی۔

مزید خبریں :