Time 17 جون ، 2021
پاکستان

کے الیکٹرک کا محمود آباد گرڈ اسٹیشن غیر قانونی قرار

کراچی: سپریم کورٹ نے محمود آباد میں کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں گرین بیلٹ پر قائم گرڈ اسٹیشن کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پی ای سی ایچ ایس فیز 6 محمود آباد میں 10 ایکڑگرین بیلٹ کیلئے مختص ہے لیکن پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی نے گرین بیلٹ کے الیکٹرک کو دے دی، گرین بیلٹ کا پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں اور یہ کے ایم سی کی ملکیت ہے۔

عدالت  نے درخواستگزاروں کا مؤقف سننے کے بعد محمود آباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا  اور کے الیکٹرک کو گرین بیلٹ پر قائم گرڈ اسٹیشن 2 ماہ میں ختم کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کے ایم سی کو گرین بیلٹ اصل پوزیشن پر بحال کرنے کا حکم دیا اور اس پر پارک بنانے کی بھی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ گرین بیلٹ کو کمرشل سرگرمی کیلئے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے۔

مزید خبریں :