Time 17 جون ، 2021
پاکستان

7 ارکان اسمبلی کے پارلیمنٹ کی حدود میں داخلے پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 7 ارکان کے اسمبلی حدود میں داخلے پرعائد پابندی ختم کردی۔

جیونیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ارکان پر پابندی اٹھائے جانے سے متعلق اراکین اور سکیورٹی اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ اسپیکر اسد قیصر نے ارکان پر پابندی معاملات کو سلجھانے اور ماحول خوشگوار رکھنے کیلئے اٹھائی ہے۔

اسپیکر کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ، (ن) لیگ کے شیخ روحیل اصغر ، علی گوہر خان، چوہدری حامد حمید جب کہ تحریک انصاف کے علی نواز اعوان، عبدالمجید خان اور فہیم خان کو اب اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز اسپیکر کی جانب سے ارکان پر پابندی لگانے کے بعد اپوزیشن نے کل ہی اسپیکر کو مراسلہ بھیجا تھا جس میں ارکان پر سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیاتھا۔

مزید خبریں :