پاکستان
09 اکتوبر ، 2012

احتساب بل منظور نہ ہونے کی ذمہ دار اپوزیشن ہے ، حکومتی اراکین

احتساب بل منظور نہ ہونے کی ذمہ دار اپوزیشن ہے ، حکومتی اراکین

اسلام آباد… حکومتی اراکین پارلیمنٹ نے اپوزیشن کو احتساب بل کو پاس کرانے میں تاخیر کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے جبکہ اپوزیشن کے اراکین کا کہنا ہے کہ پہلے سے احتساب بل قانون و انصاف کی کمیٹی میں پڑا ہوا ہے اس کے ہوتے ہوئے حکومت کی طرف سے احتساب پارلیمنٹ میں لانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ ، وزیر قانون فاروق ایچ نائیک ، کرنل ریٹائرڈ طاہر مشہدی اور مسلم لیگ نواز کے مشاہد اللہ خان نے اظہار خیال کیا۔ وفاقی وزیر مذہبی مور خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت پہلے حتساب بل کو ایوان میں پاس ہونے کے لیے لانا چاہتی تھی لیکن اپوزیشن کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ تاخیر کا شکار ہوا حکومت کی کاوشوں سے اب یہ منظور ہوجائے گا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ احتساب بل دونوں ایوانوں سے پاس ہوجائے گا، بل کے پاس ہونے سے کرپشن کا راستہ رک جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اچھے کا بھی کرے تو اپوزیشن اس میں خامیاں ڈھونڈتی ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ نواز کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ احتساب بل کیلئے قانون و انصاف کی کمیٹی میں موجود اس کے ہوتے ہوئے حکومت کی جانب سے دوسرا بل لانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے اس پر کرنل طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ احتساب بل کا پارلیمنٹ میں آنا خوش آئند ہے اس سے کرپشن دور ہوگی ۔

مزید خبریں :