بیٹے کے آن لائن گیم کا ہرجانہ بھگتنے کیلئے والد کو گاڑی فروخت کرنا پڑگئی

فوٹوفائل
فوٹوفائل

ہم سب جانتے ہیں کہ بچوں کی  تفریح اکثر اوقات والدین کے چھوٹے موٹے نقصانات کا باعث بن جاتی ہے لیکن  برطانوی بچے کی ایک گھنٹے کی تفریح والد کو  خاصی مہنگی پڑگئی۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق موبائل گیم کھیلنے کے دوران آن لائن خریداری پر7 سال کے بچے نے پونے 3 لاکھ پاکستانی روپے خرچ کردیے۔ 

بل کی ادائیگی کےلیے والد ڈاکٹر محمد مرتضیٰ کو اپنی گاڑی فروخت کرنا پڑگئی۔

 برطانوی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے ایک گھنٹے فری گیم کھیلا تھا۔


مزید خبریں :