10 اکتوبر ، 2012
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں ملالہ یوسف زئی اور ان کے ساتھ دیگر زخمی ہونے والی بچیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے آغاز پر مسلم لیگ (ن) کے رکن چوہدری محمد برجیس طاہر، ایم کیو ایم کے رکن وسیم اختر، وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ اور دیگر ارکان نے ملالہ یوسف زئی پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے ایوان میں دعا کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈپٹی اسپیکر کے کہنے پر سید حامد سعید کاظمی نے ایوان میں ملالہ یوسف زئی اور دیگر زخمی بچیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کرائی۔