پاکستان
11 اکتوبر ، 2012

بان کی مون ،امریکا اور افغانستان کے صدور کی ملالہ پر حملے کی مذمت

بان کی مون ،امریکا اور افغانستان کے صدور کی ملالہ پر حملے کی مذمت

اقوام متحدہ…اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، امریکا اور افغانستان کے صدور نے ملالہ یوسف زئی پر قا تلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک بیان میں کہا کہ ملالہ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث ملزموں کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔امریکی صدر بارک اوباما نے ملالہ یوسف زئی پر حملے کو بربریت اور قابل نفرت کارروائی قرار دیا۔ ترجمان وائٹ ہاوٴس کے مطابق ملالہ یوسف زئی کے علاج میں تعاون کی پیش کش بھی کی گئی ہے۔امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے ملالہ کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے بنیادی انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ اْس پر اْن لوگوں نے حملہ کیا جو لڑکیوں کو لیڈر بنتے دیکھنا نہیں چاہتے۔افغان صدر حامد کرزئی نے بھی صدر زرداری کو ٹیلے فون کیا اور ملالہ پر حملے پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :