14 جولائی ، 2021
کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔
صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور گارڈن سمیت شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 12 سے 16 جولائی تک مون سون کے پہلے اسپیل کے تحت بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
دو روز قبل بھی کراچی میں تیز بارش ریکارڈ ہوئی تھی جس کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔