پاکستان
Time 17 جولائی ، 2021

بالائی علاقوں میں بارشوں سے سندھ کے بیراجوں پر پانی کا بحران ختم

گڈوپر 9 ہزار اور سکھربیراج پر3ہزارکیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے، انچارج کنٹرول روم— فوٹو:
گڈوپر 9 ہزار اور سکھربیراج پر3ہزارکیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے، انچارج کنٹرول روم— فوٹو: 

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں سے سندھ کے بیراجوں پر پانی کا بحران ختم ہوگیا۔

انچارج کنٹرول روم کے مطابق گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پرصورتحال معمول پرآنے لگی اور تمام نہروں کو ضرورت کے مطابق پانی دیاجارہا ہے۔

انچارج کنٹرول روم نے بتایا کہ گڈوپر9ہزار اور سکھربیراج پر3ہزارکیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 6 فٹ اضافہ ہوگیا جبکہ کیرتھر کے پہاڑی سلسلوں میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی  اور کاچھو کے 200 سے زائد دیہات کا جوہی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

مزید خبریں :