بھارتی اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ، تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل

بھارتی اداکارہ یاشیکا کار حادثے کی صورت میں شدید زخمی ہوگئی—فوٹو: بھارتی میڈیا
بھارتی اداکارہ یاشیکا کار حادثے کی صورت میں شدید زخمی ہوگئی—فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی اداکارہ  یاشیکا آنند کار حادثے میں شدید زخمی  ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کار حادثہ  ریاست تامل ناڈو  کے علاقے مہابالی پورم میں ہفتے کی درمیانی شب مشرقی ساحلی روڈ پر  پیش آیا۔

حادثے میں اداکارہ شدید زخمی ہوگئیں، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جبکہ ان کے ہمراہ  موجود ان کی 28سالہ  دوست  ولی چیٹی بھوانی  موقع پر  ہی جاں بحق ہوگئیں۔

حادثے کا شکار گاڑی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوری ہیں ۔

فوٹو:بھارتی میڈیا
فوٹو:بھارتی میڈیا

 پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے  مطابق گاڑی  میں  مزید دو افراد موجود تھے  جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اداکارہ یا شیکا انند متعدد تامل فلموں میں  اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ 

مزید خبریں :