پستہ قد گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی، شادی کی تاریخ بھی بتادی

دنیا کے سب سے چھوٹے تاجکستانی گلوکار اور بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 16 کے کھلاڑی عبدو روزک جلد رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والے ہیں۔

 عبدو روزک کو پستہ قد کی وجہ سے دنیا کے سب سے چھوٹے گلوکار کا نام دیا گیا ہے جس کا تعلق تاجکستان سے ہے۔

20 سالہ عبدو روزک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی اپلوڈ کی ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی کا خلاصہ کیا ہے۔

گلوکار نے اپنے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اتنا خوش قسمت ہوں گا کہ مجھے ایک ایسا پیار ملے گا جو میری عزت کرے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ گلوکار 2 ماہ بعد یعنی 7 جولائی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے اور ان کی 19 سالہ دلہنیہ کا تعلق اماراتی ملک شارجہ سے ہے جب کہ دلہن کا نام عامرہ ہے۔

مزید خبریں :