پاکستان
14 فروری ، 2012

پاکستان میں امریکی مداخلت سب سے بڑا مسئلہ ہے،منورحسن

پاکستان میں امریکی مداخلت سب سے بڑا مسئلہ ہے،منورحسن

لاڑکانہ…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی مداخلت سب سے بڑا مسئلہ ہے، بلوچستان کے مسائل پر واشنگٹن میں بحث پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔جناح باغ چوک پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو واضح مینڈیٹ ملا تھا اسے تنہا حکومت بنانا چاہیے تھی اور ایم کیو ایم کو اتحادی نہیں بنانا چاہیے تھے۔ سندھ کے عوام گزشتہ 40 سال سے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دے رہے ہیں مگر ان کے حصہ میں سب سے زیادہ محرومیاں آئی ہیں۔ اس لئے سندھ کے عوام کو انقلاب میں ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نااہلی، مہنگائی اور کرپشن کی وجہ سے زراعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ منور حسن نے کہا کہ بلوچستان میں محرومیاں ختم کرنا اور ان کو وسائل میں حصہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید خبریں :