14 فروری ، 2012
اسلام آباد…دفاع پاکستان کونسل نے اعلان کیا ہے کہ نیٹو سپلائی لائن کھولی گئی تو پارلیمنٹ کا گھیراوٴ اور ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔اسلام آباد میں دفاع پاکستان کو نسل کا اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا کہ نیٹو کوفضائی روٹ سے سپلائی دے کر حکومت نے پاکستانی عوام کو بری طرح احساس کمتری میں مبتلا کر دیاہے ۔