14 فروری ، 2012
اسلام آباد…سپریم کورٹ بارکے صدر یاسین آزاد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو سوئس حکومت کو خط لکھنا چاہیے، قانونی طور پر ضروری نہیں کہ وزیر اعظم عہدہ سے استعفا دیں، سپریم کورٹ لاہور میں تعزیتی ریفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یاسین آزاد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو سزا بھی ہو جائے تب بھی وہ ازخود نااہل نہیں ہوتے،سپریم کورٹ نے لمبی تاریخ دے کر وزیر اعظم کو دفاع کو موقع دیا۔ان کا کہنا تھا کہ کہ وہ جسٹس رمدے کی اس تشریح سے متفق نہیں کہ ہر بندہ استثنیٰ لینا شروع کر دے گا ، آرٹیکل 248 میں واضح ہے کہ کس کو استثنیٰ حاصل ہے،،یاسین آزاد کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم کا سپریم کورٹ میں پیش ہونا قابل تحسین ہے۔