پاکستان
14 فروری ، 2012

بیسویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

 بیسویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

اسلام آباد… بیسویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ،قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر فہمیدہ مرزا کی سر براہی میں شروع ہوا۔اجلاس کے آغاز پر ہی وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو نے 20ویں ترمیم کا بل پیش کیا ۔20ویں ترمیم کا بل پیش کرنے کے لئے ایوان کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک بھی منظور کر لی گئی ہے تاہم 15منٹ کے لئے موخر کردیا گیا ہے ۔بل پیش کرنے پر قائد حزب اختلاف چوہدی نثار نے مشاورت کے بغیر قومی اسمبلی میں بل پیش کرنے پر اعتراض کیا،ان کا کہنا ہے کہ بل کے حوالے سے5روز پہلے مشاورت کی گئی تھی ۔

مزید خبریں :