پاکستان
14 فروری ، 2012

ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم صاف ،کئی علاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں

ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم صاف ،کئی علاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں

اسلام آباد…ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم صاف ہو گیا ہے۔بارش اور برف باری کے بعد ملک کے اکثر علاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے ، تاہم کشمیر گلگت بلتستان میں چوبیس گھنٹوں بعد مطلع صاف ہونے کا امکان ہے۔مری اور گلیات میں موسم جزوی ابر آلود ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیش تر علاقے شدید سرد ہواؤں کے زیر اثر ہیں۔جب کہ اندرون سندھ میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ زیارت منفی 13 کے ساتھ سرد ترین مقام رہا ، پارا چنار میں درجہ حرارت منفی 12 ،مالم جبہ منفی 9 ،مری منفی 6 ، گوپس ،ڑوب میں منفی 5 ڈگری رہا۔لاہور میں درجہ حرارت 5 ڈگری۔ پشاور اوراسلام آبادمیں ایک ڈگری جبکہ کراچی میں درجہ حرارت بارہ ڈگری سنٹی گریڈرہا۔

مزید خبریں :