Time 07 اگست ، 2021
پاکستان

اوآئی سی انسانی حقوق کمیشن کے ارکان کا ایل او سی کا دورہ

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے انسانی حقوق کمیشن کے ارکان نےلائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چری کوٹ سیکٹرکا دورہ کیا اور سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وفدکو سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی ۔

 او آئی سی ارکان نے سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بات کی اور  ولیج ڈیفنس کمیٹیوں اور سول انتظامیہ کے ارکان سے بھی ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  وفد نے زمینی حقائق جاننے اور صورتِ حال کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید خبریں :