جائیداد نام کرانے کے لیے تین بیٹوں کا بوڑھے باپ پر تشدد، گھر سے نکال دیا

بہاول نگر  میں جائیداد اپنے نام کرانے کے لیے تین بیٹوں نے اپنے بوڑھے والد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے نکال دیا۔

واقعے کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے باپ پر تشدد کرنے والے تینوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی بہاول نگر کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 ڈی ایس پی ملک اقبال اعوان کے مطابق پیرنٹس پروٹیکشن آرڈیننس کے تحت تشدد کرنے والے تینوں بیٹوں ارسلان، قمر اور بدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی ملک اقبال اعوان نے بوڑھے باپ کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مزید خبریں :