Time 18 مئی ، 2024
پاکستان

کراچی: سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانےکا شوق میٹرک کے طالب علم کی جان لےگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو  بنانےکا شوق میٹرک کے طالب علم عبداللہ کی جان لےگیا۔

کراچی میں گزشتہ روز لیاقت آباد کال سینٹر میں فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا۔فائرنگ کا واقعہ سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے کے دوران پیش آیا۔

عبداللہ دہم کا پرچہ دینے کے بعدکال سینٹر میں پارٹ ٹائم نوکری کے لیے پہنچا جہاں ویڈیو بنانے کے دوران  دوست کی فائرنگ سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔

ایس پی لیاقت آباد فرحت کما ل کا کہنا ہے کہ متوفی کے دوست سرفراز کے مطابق ویڈیو بنانے کے دوران اس سے اتفاقیہ طور پر گولی چل گئی تھی۔کال سینٹر میں موجود پستول کال سینٹر کے مالک حارث کا ہے۔کال سینٹر کے مالک حارث اور متوفی کے ایک دوست سرفراز کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ایس پی لیاقت آباد کے مطابق حارث اور متوفی عبداللہ آپس میں رشتے دار بھی ہیں۔ متوفی کا دوست سرفراز بھی اسی کال سینٹر میں ملازمت کرتا ہے۔ واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں :