Time 19 اگست ، 2021
دنیا

ویڈیو: لڑکی ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ گئی

دنیا بھر میں ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوتے ہیں جن میں کوئی بھی شخص معجزانہ طور پر موت کے منہ میں جاکر واپس آتا ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی شہر اندور کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی چلتی ہوئی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کرتی ہے جس سے اس کا توازن قائم نہیں رہتا جس کی وجہ سے  وہ ٹرین میں چڑھنے کے بجائے پٹری پر گر پڑتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ کس طرح لڑکی کے گرنے پر اسٹیشن پر کھڑے مسافروں نے اس کی جان بچائی جب کہ پلیٹ فارم پر رش بھی لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ رواں ہفتے منگل کے روز پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مسافروں کو لڑکی کی جان بچانے کیلئے سراہا جارہا ہے۔

مزید خبریں :