14 فروری ، 2012
کراچی…بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے تحت بلوچ قوم پرست رہنماوٴں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔کراچی پریس کلب کے باہرمظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈزاور بینرز اٹھارکھے تھے۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ لاشوں کی بر آمدگی سفاکیت کاتسلسل ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ اورلاپتاافراد کی بازیابی کے مطالبے پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔