پاکستان
14 فروری ، 2012

پنجاب میں فالتو نصابی کتب این جی اوز کے ذریعے تقسیم کرنیکا فیصلہ

لاہور…پنجاب حکومت نے اسکولوں میں مفت تقسیم کے بعد بچ جانے والی کتابیں این جی اوز اور دینی مدارس کے ذریعے مستحق طلباء میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ڈی سی اوز کو بھیجے گئے خط میں کہا گیاہے کہ تحصیل سطح پر بنائے گئے گوداموں میں اس وقت 30 لاکھ کتابیں موجود ہیں جنہیں این جی اوزکے ذریعے چلنے والے تعلیمی اداروں میں تقسیم کردیا جائے۔خط میں ہدایت کی گئی کہ جوکتابیں تقسیم کرنے سے پھر بھی بچ جائیں تو انہیں ردی قراردیکر نیلام کردیاجائے۔

مزید خبریں :