پاکستان
14 فروری ، 2012

کراچی:اشتہاری ڈاکو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا

کراچی…کراچی کی مقامی عدالت نے دادوکے اشتہاری ڈاکو کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں 28فروری تک عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیاہے۔ملزم گوہر علی عرف گوروچانڈیو کو سی آئی ڈی پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی اسداللہ شاہ راشدی کی عدالت میں پیش کیا ،ملزم کو پیرآباد کے علاقے سے غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم دادوکاخطرناک اشتہاری ڈاکو ہے جو قتل،اقدام قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں دادوپولیس کومطلوب ہے۔ عدالت نیملزم کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید خبریں :