Time 31 اگست ، 2021
پاکستان

کراچی: قتل ہونے والے سابق رینجرز اہلکار کا ڈکیتیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

ملزم نے کچھ ماہ قبل لیاقت آباد کے ایک گھر سے 5 تولہ سونا اور کیش لوٹا تھا__فوٹو فائل
ملزم نے کچھ ماہ قبل لیاقت آباد کے ایک گھر سے 5 تولہ سونا اور کیش لوٹا تھا__فوٹو فائل

کراچی کے علاقے لیاقت آباد کی سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سابق رینجرز اہلکار عرفان صدیق کے کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عرفان ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتیوں میں ملوث تھا، عرفان کے دو ڈکیت ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے کچھ ماہ قبل لیاقت آباد کے ایک گھر سے 5 تولہ سونا اور کیش لوٹا تھا، مقتول عرفان کے ساتھی حمزہ سے اختلافات چل رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ڈکیتی کے دوران مطلوبہ سامان نہیں ملا تھا جس پر عرفان نے حمزہ کو ایک ہزار روپے دیے تھے، اس بات پر حمزہ، عرفان سے ناراض تھا اور پھر ممکنہ طور پر اسی نے عرفان کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ فرار حمزہ کی تلاش بھی جاری ہے۔

واضح رہے کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے سابق رینجرز اہلکار جاں بحق ہو گیا تھا۔

مزید خبریں :